آزاد کشمیر الیکشن میں پی ٹی آئی کو شکست ہوگی‘ جاوید ہاشمی 

آزاد کشمیر الیکشن میں پی ٹی آئی کو شکست ہوگی‘ جاوید ہاشمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (پ ر) آزاد کشمیر ایل اے 42ویلی 3 الیکشن کے سلسلے میں مسلم لیگ ن ملتان کا اندرون حرم گیٹ میں مرکزی اجلاس منعقد ہوا، تقریب میں خطاب کرتے ہوئے (بقیہ نمبر27صفحہ6پر)
امیدوار سید شوکت علی شاہ نے کہا ہے کہ انشا اللہ 25جولائی کا سورج مسلم لیگ ن کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا صاف شفاف الیکشن اور ووٹ کی طاقت سے کشمیری اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے مکمل حمایت کا اعلان کردیا ہے جس کا میں بے حد مشکور ہوں انشا اللہ کامیابی سے ہمکنار ہو کر ترجیحی بنیادوں پر کشمیر یوں کے مسائل حل کریں گے انہوں نے کہا کہ آزادی کی قیمت اگر پوچھنی ہو تو کشمیریوں سے پوچھو پاکستان نعمت خدا وندی ہے ہمارے اکابرین کی لازوال قربانیوں سے پاکستان معرض وجود میں آیا ہے ہم اس کی سرحدوں کے امین ہیں اس موقع پر مخدوم جاوید ہاشمی، شیخ طارق رشید، عبد الوحید ارائیں، رانا محمود الحسن، اور کوارڈنیٹر کشمیر ایل اے 42ملتان ملک آصف رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی مکمل قیاد ت سید شوکت علی شاہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ جس طرح ضمنی انتخابات میں موجودہ حکومت کی ضمانتیں ضبط ہوئیں ہیں انشا اللہ آزاد کشمیر کے الیکشن میں بھی انہیں شکست کا سامنا ہوگا انہوں نے کہاکہ ہم ملتان میں بیٹھ کر کشمیری عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں اس موقع پر بلال بٹ، شیخ اطہر ممتاز، رانا شاہد الحسن، ملک انور علی، منور احسان قریشی نے کہا کہ کشمیری ہمارے بھائی ہیں پاکستان میں کشمیری عوام کو انکی امنگوں کے مطابق حقوق میسر ہیں سید شوکت علی شاہ کشمیریوں کے لئے ایک مسیحا بن کر سیاسی میدان میں آئے ہیں ا س سے پہلے بھی وہ کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں کشمیریوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتے رہے ہیں انشا اللہ وہ دوبارہ منتخب ہو کر اپنے فرائض منصبی کو احسن طریقے سے نبھائیں گے اس موقع پر رانا شبیر طاہر، اقبال سراج، کشمیری رہنما خالد سعید بٹ، کوارڈنیٹر آزاد جموں کشمیرڈسڑکٹ ملتان رومی بٹ، احمد بٹ، واصف بٹ، قسور بھٹی، فیاض خان، قسور بھٹی، زاہد قریشی، اسلم ہمایوں، ملک عبدالرحیم، افضل طاہر، عثمان خان بابر، زاہد عدنان گڈو، عمران انصاری، منیر لنگاہ، عبد الرحمن فری، میاں عبد الرزاق، نواز ناظر، جاوید اقبال، ملک۔یوسف، بوبی بٹ، ہاشم بٹ، اعظم بٹ، فضل بیگ، خالد بیگ، بلال بٹ، راشد بٹ، محمد منیر، نور ڈار، زبیر بٹ، احسن بیگ، قاسم بیگ، عاصم بیگ، کاشف بیگ، ذوالفقار بٹ، عمران لیاقت، عابد باکسر، رانا ذیشان، مخدوم زاہد، اسامہ زین، رضوان انور، زاہد مسعود، رفیق کریمی، عمران یوسف، نمیر علی، احسن امیر ودیگر شریک تھے۔ 
جاوید ہاشمی