بہاولپور: خواتین کے تعلیمی ادارے میں پہلی بار مرد پرنسپل تعینات 

بہاولپور: خواتین کے تعلیمی ادارے میں پہلی بار مرد پرنسپل تعینات 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)60سالوں سے  قائم خواتین کے تعلیمی ادارے میں پہلی مرتبہ مرد پرنسپل تعینات کردیا گیا خواتین اساتذہ  اور طالبات میں سخت بے چینی (بقیہ نمبر36صفحہ6پر)
بڑھ گئی  تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکشنل ڈویلپمنٹ برائے خواتین 60 سال پرانا،ادارہ ھے جسمیں ھمیشہ خواتین اساتذہ اور پرنسپل تعینات ھوتے رھے ھیں اور جو والدین اپنی بچیوِں کو کوایجوکیشن میں داخل کرانا پسند نہیں کرتے وہ بخوشی اس ادارے میں داخل کراتے ھیں اس اقامتی  تعلیمی ادارے میں ایف اے ایف ایس سی اور بی ایڈ کی کلاسز ھوتی ھے جبکہ اسکے ساتھ ھی طلبات کا سکول بھی اٹیچ ھے   لیکن سکول ایجوکیشن حکومت کی جانب سے حیران کن طور پر اس خواتین ادارے میں پہلی مرتبہ خاتون پرنسپل کی جگہ مرد پرنسپل کی تعیناتی کردی گئی ھے جس  پر تمام خواتیناساتذہطلبات اور انکے والدین میں شدید تشویش پیدا ھوگئی ھے اس صورتحال پر ادارے کی اساتذہ کی جانب سے وزیراعظم پاکستان وزیراعلی پنجاب وزیرتعلیم پنجاب کو مراسلہ تحریر کیا ھے اور مرد پرنسپل کی تعیناتی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا انکا کہنا ھے یہ ادارہ ایک خواتین کا اقامتی ادارہ ھے گزشتہ 60 سالوں میں کبھی کوئی مرد پرنسپل تعینات نہیں ھوا اب مرد پرنسپل کی تعیناتی سے سٹاف سمیت طالبات اور انکے والدین میں سخت بے چینی پائی جاتی ھے اور اسکے برے اثرات داخلوں پر پڑ سکتے ھیں انہوں نے اس تعیناتی کو مسترد کرتے ھوئے فوری خاتون پرنسپل لگانے کا مطالبہ کیا ھے۔
مرد پرنسپل تعینات