تحریک لبیک پاکستان پر عائد پابندی کے حوالے سے حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا

تحریک لبیک پاکستان پر عائد پابندی کے حوالے سے حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا
تحریک لبیک پاکستان پر عائد پابندی کے حوالے سے حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پرپابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔جیو نیوز کے مطابق کابینہ کو بتایا گیا کہ کمیٹی کی جانب سے پنجاب حکومت اور تنظیم کے مو¿قف کو سننے اور حقائق کی چھان بین کے بعد تنظیم پر پابندی کا فیصلہ حقائق اور میرٹ پر تھا۔

اس کے علاوہ تنظیم پر پولیس والوں کو شہید کرنے کے الزامات ہیں، علاقائی پولیس پر تشدد اور آگ لگانے املاک کو نقصان پہنچانے کے بھی الزامات ہیں۔ دوسرے مرحلے میں تنظیم کا انتخابی نشان کینسل کرانے کے لیے حکومت اقدامات کرے گی جو انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت ہوگا۔

مزید :

قومی -