جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش، نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 9 فٹ تک پہنچ گئی 

جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش، نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 9 ...
جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش، نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 9 فٹ تک پہنچ گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )  جڑواں شہروں میں موسلادھاربارش کا وقفے وقفے سے سلسلہ جاری ہے ،  نالہ لئی میں کٹاریاں پل پرپانی کی سطح 9فٹ تک پہنچ گئی ہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق  اسلام آبادایئرپورٹ پراب تک 140ملی میٹربارش ریکارڈ کی جا چکی ہے ،  سید پور  کے علاقے میں  70ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔  ڈھوک جمعہ میں برساتی نالےکاپانی گھروں میں داخل ہو گیا ،   راولپنڈی کے علاقے  کمال آبادمیں بھی گلیاں ندی کامنظرپیش کرنے لگی ہیں،   اڈیالہ اورلالہ زارکےعلاقوں میں بھی بارش کاپانی گلیوں میں جمع ہو چکا ہے 

نجی ٹی وی کے مطابق  بکرامنڈی کےقریب نالےمیں طغیانی ہے ، پانی گلی محلوں میں داخل ہو چکا ہے ،  چکلالہ سکیم تھری میں گلیوں میں پانی جمع ہونےسےکئی گاڑیاں ڈوب گئیں ۔

راولپنڈی کی گرجا روڈ ،چک شہزاداورگردونواح کےعلاقےبھی متاثر ہوئے ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -