وزیر اعلیٰ پنجاب کا کمشنر راولپنڈی سے رابطہ ، نشیبی علاقوں سے نکاسیٔ آب کیلئے وسائل بروئےکار لانے کا حکم

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کمشنر راولپنڈی سے رابطہ ، نشیبی علاقوں سے نکاسیٔ آب ...
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کمشنر راولپنڈی سے رابطہ ، نشیبی علاقوں سے نکاسیٔ آب کیلئے وسائل بروئےکار لانے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ چکے ہیں ۔  وزیر اعلیٰ پنجاب نے  کمشنر راولپنڈی سے رابطہ  کر کے   نشیبی علاقوں سے نکاسیٔ آب کیلئے وسائل بروئےکار لانے کا حکم دیدیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ  ضلعی انتظامیہ،ریسکیو1122، واسا اورمتعلقہ ادارے ہمہ وقت چوکنے رہیں ،  نکاسیٔ آب کے کام  کو کم سے کم وقت میں یقینی بنایا جائے، متعلقہ افسران فیلڈ میں رہیں اور پانی کی نکاسی کے کام کی خود نگرانی کریں ،  مخلوق خدا کی مشکلات کے ازالے کیلئے تندہی اور پیشہ ورانہ مہارت  سے نکاسیٔ آب کا کام جلد مکمل کیا جائے ۔

حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ مؤثر انتظامات کے ذریعے ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے  اقدامات کئے جائیں ۔