ٹور میچ ، سری لنکا نے پاکستان کے 301 رنز کے جواب میں 375 سکور پر پہلی اننگز ڈکلیئر کر دی

ٹور میچ ، سری لنکا نے پاکستان کے 301 رنز کے جواب میں 375 سکور پر پہلی اننگز ...
ٹور میچ ، سری لنکا نے پاکستان کے 301 رنز کے جواب میں 375 سکور پر پہلی اننگز ڈکلیئر کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ٹور میچ  کی  پہلی اننگز  میں  پاکستان کے 301 رنز کے جواب میں سری لنکا   نے 375 سکور بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی ۔

دورہ سری لنکا پر موجود قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا الیون کے خلاف ٹور میچ کھیل رہی ہے  جہاں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا  اور  301 رنز بنا کر 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر اننگز ڈکلیئر کر دی ۔ پاکستان کی اوپننگ  ایک مرتبہ پھر ناکام رہی  امام الحق صفر ، عبداللہ شفیق تین  رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

ٹاپ آرڈر اظہر علی 43 ، کپتان بابر اعظم 88، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 31 ، شان مسعود 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ سعود شکیل نے 30 رنز بنائے  وہ زخمی ہونے کے باعث میدان بدر ہوئے ۔ آغا سلمان نے 55،محمد نواز نے 16، یاسر شاہ نے 9 رنز بنائے ۔

پاکستان کے 301 رنز کے جواب  میں سری لنکا الیون نے محتاط انداز میں بلے بازی کی ، اوپنر نشان مادھوشکا نے 57 ، سدھیرا سمراوکرما نے 91، نوونیدو فرنینڈو نے 78 ،  کپتان نیپون دنانجیا نے 14،لہرو ادارا نے 4،شان اریچیگے نے 28، چمیکاکرونا رتنے نے  27، اشان بندرا نے 12 رنز بنائے ۔

مینود بھنوکا  32 اور لکشیتھا مناسنگھے 18 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے دو  ، شاہین شاہ آفریدی ، حسن علی ، آغا سلمان ، نسیم شاہ ،یاسر شاہ اور فہیم اشرف نے ایک ایک کھلاڑی کو میدان بدر کیا ۔

 خیال رہے کہ  قومی ٹیم 14 اور 15 جولائی کو گال انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی جبکہ دونوں ممالک کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 16 جولائی سے شیڈول ہے۔

مزید :

کھیل -