ضمنی الیکشن لڑنے والے مسلم لیگ (ن) کے 19 امیدواروں کو نا اہل قرار دینے کیلئے درخواست دیدی ، فواد چودھری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا کہ ضمنی الیکشن لڑنے والے مسلم لیگ (ن) کے 19 امیدواروں کو نا اہل قرار دینے کیلئے درخواست دیدی ۔
سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ پنجاب کے 20حلقوں میں عوام پی ٹی آئی کےساتھ ہیں،عمران خان ایک طرف اورملک کی اشرافیہ دوسری طرف ہے، ووٹ کےذریعےتبدیلی عوام کاحق ہے، ملک انقلاب کیلئےتیارہے،19افرادکیخلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دی ہے، ہماری درخواست ہے 62ون ایف کےتحت یہ لوگ الیکشن لڑنےکےاہل نہیں، (ن) لیگ کےامیدوارنااہل ہوئےتومقابلہ یکطرفہ ہوجائےگا، 22جولائی کوحمزہ شہبازوزیراعلیٰ پنجاب نہیں ہوں گے۔
فواد چودھری نے کہا کہ پولیس نےپی ٹی آئی کی کارنرمیٹنگ پردھاوابولا، ضمنی الیکشن میں دھاندلی کابیانیہ سامنےآرہاہے،ملک کی اشرافیہ کوحالات سمجھنےکی ضرورت ہے، چاہتےہیں ووٹ کےذریعےانقلاب کی جانب بڑھیں۔
پاکستان اگرسری لنکانہیں تواس کی وجہ عمران خان اورپی ٹی آئی ہے۔