مائیکرو سافٹ کمپنی نے 1800 ملازمین فارغ کردیے

مائیکرو سافٹ کمپنی نے 1800 ملازمین فارغ کردیے
مائیکرو سافٹ کمپنی نے 1800 ملازمین فارغ کردیے
سورس: Facebook

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ نے 1800 ملازمین کو فارغ کردیا، کمپنی نے یہ ملازمین مختلف ریجنز سے فارغ کیے ہیں ۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق مائیکرو سافٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے کمپنی کی ری سٹرکچرنگ کے سلسلے میں مالی سال کے اختتام پر 30 جون کو یہ فیصلہ کیا، کمپنی مزیدملازمین کو بھرتی کرے گی اور رواں مالی سال گزشتہ سال کے مقابلے میں کمپنی کے ملازمین کی تعداد بڑھائی جائے گی۔

مائیکرو سافٹ کے ملازمین کی تعداد ایک لاکھ 80 ہزار کے قریب ہے اور جو ملازم فارغ کیے گئے ہیں ان کی شرح ایک فیصد بنتی ہے۔انتظامیہ نے کنسلٹنگ، کسٹمر اور پارٹنر سولیوشنز کے شعبوں سے  دنیا کے مختلف ریجنز میں ملازمین فارغ کیے ہیں۔