عراق میں سات کاربم دھماکے ، 47افراد ہلاک، 100سے زائد زخمی
بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراق کے جنوبی شہر کے مختلف علاقوں میںسات کاربم دھماکے ہوئے ہیں جن میں 47افراد ہلاک جبکہ 100سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔غیر ملکی میڈ یا کے مطابق بارودی مواد گاڑیوں میں نصب کیا گیا تھا ۔بم دھماکوں کے بعد مقامی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جہاں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امدا د دینے کا سلسلہ جاری ہے۔