چیف جسٹس نے ملک ریاض کی پریس کانفرنس کاریکارڈ طلب کرلیا

چیف جسٹس نے ملک ریاض کی پریس کانفرنس کاریکارڈ طلب کرلیا
چیف جسٹس نے ملک ریاض کی پریس کانفرنس کاریکارڈ طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کے چیمبر میں تمام ججز نے میٹنگ کے دوران یہ فیصلہ کیا ہے کہ ملک ریاض کی گزشتہ روزہونے والی پریس کانفرنس کا ریکارڈ طلب کیا جائے جس کے لیے رجسٹرار سپریم کورٹ کو ہدایت کردی گئی ہے۔سپریم کورٹ میں ججز کے غیر رسمی اجلا س کا مقصد ملک ریاض کی پریس کانفرنس کے بعد کی صورتحال کاجائزہ لینا تھا۔ججز کی میٹنگ میں سپریم کورٹ کے گیارہ ججز نے حصہ لیاجس کے باعث سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوئی۔ چیف جسٹس کے چیمبر میں ہونے والی اس میٹنگ میں تما م ججز نے فیصلہ کیا کہ گزشتہ روز ہونے والی ملک ریاض کی پریس کانفرنس کی ویڈیو اور اس سے متعلقہ تمام ریکار ڈ سپریم کورٹ میں طلب کیا جائے جس کے لیے سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس کو ہدایت کردی گئی ہے۔

مزید :

قومی -