آل کراچی تاجر اتحاد نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا

آل کراچی تاجر اتحاد نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا
آل کراچی تاجر اتحاد نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) آل کراچی تاجر اتحادکے صدرعتیق میر نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ان کاکہنا ہے کہ تمام دکانیں اورکاروباری مراکزشام پانچ بجے تک کھول دیئے جائیں گے۔تاجروں کی ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کے خلاف آج ہڑتال کا اعلان کیا گیا تھا جس کے باعث کراچی بھرمیں کاروباری مراکز بند رہے اور ٹریفک بھی کافی کم رہی البتہ اب تاجراتحاد کی طرف سے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

مزید : کراچی