عدلیہ کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے:میاں محمد نواز شریف
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ عدلیہ کے خلاف اٹھنے والی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ قوم سپریم کورٹ کے خلاف ہونے والی سازشوں کے محرکات سے بخوبی آگاہ ہیں، کسی صورت میں بھی ان سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے بتایا کہ چیف جسٹس نے بیٹے کو قانون کے کٹہرے میں لا کر ایک اچھی روایت قائم کی ہے ،ارسلان افتخار کیس میں ملوث ملزمان قانون کے کٹہرے سے بچ نہیں سکیں گے۔