جھوٹے پر خدا کی لعنت ،چیف جسٹس نے بحالی سے قبل متوازی حکومت نہ بنانے کی یقین دہانی کرائی ، مارا گیا تو ذمہ دار سپریم کورٹ ہوگی :ملک ریاض

جھوٹے پر خدا کی لعنت ،چیف جسٹس نے بحالی سے قبل متوازی حکومت نہ بنانے کی یقین ...
 جھوٹے پر خدا کی لعنت ،چیف جسٹس نے بحالی سے قبل متوازی حکومت نہ بنانے کی یقین دہانی کرائی ، مارا گیا تو ذمہ دار سپریم کورٹ ہوگی :ملک ریاض

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) بحریہ ٹاﺅن کے بانی ملک ریاض حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ چیف جسٹس نے بحالی سے قبل متوازی حکومت نہ چلانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا تھا کہ افتخار چوہدری پیپلز پارٹی کو تنگ نہیں کرے گی ۔
دنیانیوز کو انٹریو دیتے ہوئے ملک ریاض نے عدلیہ کی جانب سے تنگ نہ کرنے کی یقین دہانی کا مطلب بتاتے ہوئے مزید کہا کہ چونکہ عدلیہ کی بحالی کی تحریک میں پیپلز پارٹی بھی شامل رہی ہے اسلئے پیپلز پارٹی کے خلاف بھٹو کے عدالتی قتل کی طرز کی کارروائی نہیں کی جائے گی ، البتہ ملک ریاض نے چیف جسٹس پر واضح کیا تھا کہ اگر پیپلز پارٹی کیخلاف سٹیل ملز کرپشن جیسا کوئی کیس آیا تووہ اُسے معاف نہ کریں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ چیف جسٹس کے خلاف نہیں ہیں اور نہ ہی اُن کی فیملی کا تقدس پامال کریں گے کیونکہ وہ چیف جسٹس کی فیملی کی خواتین کو ماں اور بہنوں کی طرح سمجھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا ،’ مجھے اطلاع دی گئی تھی کہ میرا کام ہو جائے گا لیکن جب یہ یقین ہو گیا کہ میرا کام نہیں ہو گا تو میں نے اُس لین دین کے بارے میں اعتزاز احسن کو بتادیا جس کے اگلے روز اعتزاز احسن نے چیف جسٹس سے بات کرکے مجھے مطلع بھی کیا‘۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ وہ چیف جسٹس کی بہت عزت کرتے ہیں بلکہ اُنہیں چیف جسٹس سمیت تمام ججز پر اعتماد ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ملک ریاض نے کہا کہ بحریہ ٹاﺅن میں تمام لین دین کی ویڈیو زبنائی جاتی ہے اور ویڈیو بنانے سے کسی ایجنسی یاسیاسی جماعت کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
ایک اور سوال کے جواب میں ملک ریاض نے کہا کہ اگر اُن کو ئی نقصان پہنچا تو اُس کی ذمہ دار سپریم کورٹ ہو گی کیونکہ اُنہیں قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں ۔ اُن کا کہنا تھا کہ وہ کسی جوڈیشل کمیشن کو نہیں مانتے اور اُنہیں عام آدمی جیسا ٹرائل چاہئے ۔ ’میں ہر قسم کی تفتیش قبول کرتا ہوں لیکن میں جوڈیشل کمیشن ماننے سے انکار کرنے کے جواب کا پابند نہیں جبکہ کل میرے کیس کا فیصلہ بھی اُنہوں نے ہی سنانا ہے، جو مدعی بھی خود ہیں اور منصف بھی۔
ایک سوال کے جواب میںملک ریاض نے کہا ،’اگر میں نے کسی پر جھوٹا الزام لگایا ہو تو مجھ پر خدا کی لعنت ہو، میں سزا کی صورت میںصدارتی معافی نہیں لوں گا اور نہ ہی صدر زرداری سے معافی مانگوں گا بلکہ معافی صرف اپنے اللہ سے ہی مانگوں گا۔‘ ملک ریاض کا یہ بھی کہنا تھا کہ اُن کے عمل سے سپریم کور ٹ کوکچھ نہیں ہوگا اور سپریم کورٹ قوم کی اُمید ہے جو آئندہ بھی رہے گی۔ ’مجھے سارے صحافی قصور وار سمجھتے ہیں اور میرے لئے انصاف کی بات کوئی نہیں کرتا۔ یہ سب مجھے گولی مار دیں، میں مرنے سے نہیں ڈرتا میں اللہ سے انصاف نہیں بلکہ اُس سے رحم مانگتا ہوں۔

مزید :

قومی -