آکسیجن نہ ملنے سے بینظیر ہسپتال راولپنڈی کے پانچ مریض دم توڑ گئے
راولپنڈی ( مانیٹرنگ دیسک ) بینظیر انٹرنیشنل ہسپتال میں آکسیجن بند ہونے کی وجہ سے پانچ مریض جاں بحق ہوگئے ۔ اس ہسپتال کو دو دن سے آکسیجن فراہم نہیں کی گئی ۔ آکسیجن کی کمی کے باعث مریضوں کو ہولی فیملی اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کورٹرز ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔