مسئلہ کشمیر پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے، بحرینی سیاسی ہنماﺅں کا اعلان

مسئلہ کشمیر پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے، بحرینی سیاسی ہنماﺅں کا اعلان

جینیوا(آن لائن)بحرین سیاسی رہنماﺅں نے مسئلہ کشمیر کا ایشو اپنی پارلیمنٹ میں اٹھانے کا اعلان کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بحرین پارلیمنٹ کی نمائندہ کونسل کے ایک رکن عبد اللہ بن علی بن ہوائل ،ایشیائی پارلیمانی ایسوسی ایشن کے نائب سپیکر،پارلیمنٹ میں ہیومن رائٹس کمیٹی کے چیئرمین نے جینیوا میں کشمیری وفد سے ملاقات کی ۔عبد اللہ بن علی بن ہوائل نے اس موقع پرکہا کہ خلیجی ریاستوں کے عوام کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لئے کی جانے والی جدوجہد کے بھر پور حامی بھرپور حامی ہیں۔ہم دیرینہ حل طلب اس ایشو کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے حامی ہیں جبکہ جنوبی ایشیاءمیں پائیدار امن کے لئے مسئلہ کشمیر کا قابل قبول حل ناگزیر ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم مسئلہ کشمیر بحرینی پارلیمنٹ میں بھی اٹھائیں گے جبکہ اس مسئلے کے حل کے لئے تمام فورسز پر کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کی جائیں گی۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...