لیبیا ‘بن غازی میں پولیس سٹیشن پرکار بم دھماکہ سے 5 افسران ہلاک

لیبیا ‘بن غازی میں پولیس سٹیشن پرکار بم دھماکہ سے 5 افسران ہلاک

بن غازی (اے پی پی) لیبیا کے شہر بن غازی میں پولیس سٹیشن پرکار بم دھماکہ کے نتیجہ میں 5 پولیس افسران اورخودکش بمبار ہلاک ہوگیا۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق خود کش کار بم دھماکہ میں بن غازی کے علاقے برسیز میں ایک تھانے کو نشانہ بنایا گیا جس میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ سٹیشن کمانڈر سلیمان الاغوری کے مطابق دھماکے میں بڑی مقدار میں دھماکہ خیزمواد استعمال کیا گیا جس سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا جبکہ دھماکے میں 5 پولیس افسران ہلاک ہوئے۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...