ایران کی عراق میں بڑھتی ہوئی کارروائیوں پرقابو پانے کےلئے عراقی حکومت کو مدد کی پیشکش
تہران (این این آئی)ایران نے عراق میں عسکریت پسندوں کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں پرقابو پانے کے لئے عراقی حکومت کو مدد کی پیشکش کی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جاوید ظریف نے عراقی شہریوں کے عسکریت پسندوں کے ہاتھوں کھلے عام قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پڑوسی ملک اور اس کے عوام کا ساتھ دینے کے لئے تیار ہے۔