جاپان میں انٹرنیٹ کے ذریعے بینکوں سے رقوم لوٹنے والے گروہ کے 13 چینی ارکان گرفتار

جاپان میں انٹرنیٹ کے ذریعے بینکوں سے رقوم لوٹنے والے گروہ کے 13 چینی ارکان ...

 

ٹوکےو (اے پی پی) انٹرنیٹ کے ذریعے سے جاپان کے بینک اکاﺅنٹس سے تقریبا" 60 لاکھ ڈالر لوٹنے والے 13 چےنیباشندوں کو جاپانی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ اس ملک میںاب تک کیے گئے جرائم میں سب سے بڑا جرم ہے۔ ہیکرز نے نجی کھاتوں تک رسائی کا "پاس ورڈ" چرا کر رقوم اپنے کھاتوں میں منتقل کروا لی تھیں۔

 پولیس ان رقوم کے ایک حصے کو جاپان کے بینکوں سے برآمد کرنے میں کامیاب رہی لیکن رقوم کا ایک حصہ بینکوں کے ذریعے چین منتقل کیا جا چکا تھا۔ گروہ نے جاپان کے مختلف بینکوں میں نجی اکاو¿نٹ کھلوا کر رقوم منتقل کیں۔ واضح رہے کہ گرفتار ہونےوالے ملزمان اپنے خلاف عائد کردہ الزامات کو مسترد کر رہے ہیں۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...