پاکستانی ہائی کمشنر نجم الثاقب کی بوٹسوانا کے صدر کو اپنی تقرری کی دستاویزات پیش

پاکستانی ہائی کمشنر نجم الثاقب کی بوٹسوانا کے صدر کو اپنی تقرری کی دستاویزات ...

پریٹوریا( نمائندہ خصوصی)جنوبی افریقہ میں پاکستانی ہائی کمشنر نجم الثاقب نے گزشتہ روز بوٹسوانا کے صدر سیریلس خاما آئن خاما کو اپنی تقرری کی دستاویزات پیش کی۔ اس وقت جنوبی افریقہ میں پاکستانی ہائی کمشنر نجم الثاقب کے پاس بوٹسوانا ، لیسوتھو، موزابیگ، نمبیا اور سوازیلینڈکے ہائی کمشنر کا اضافی چارج ہے۔ملاقات کے دوران پاکستانی ہائی کمشنر نے بوٹسوانا کے صدر سیریلس خاما آئن خاما کو پاکستانی صدر منموہن حسین اور وزیر اعظم پاکستان محمد نوازشریف کے نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا۔ بوٹسوانا کے صدر نے پاکستانی ہائی کمشنر کی جانب سے پاکستان کی معاشی اور تجارتی پالیسی کے متعلق تفصیلی بریفنگ دینے پر شکریہ ادا کیا۔اس ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے دوران مختلف شعبوں میں باہمی تجارت کے فروغ کیلئے بھی گفتگو بھی کی گئی۔اس موقع پر پاک بھارت تعلقات، افغانستان کی صورتحال اور ریجن میں پرامن حالات کے بارے میں گفتگو کی گئی۔نجم الثاقب نے کہا کہ جون 2013 میں وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان میں امن و سلامتی کیلئے بھرپور کاوشیں کی ہیں جس کا مقصد ملک میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

مزید : عالمی منظر