امریکی نائب صدر کا موصل میں قونصل خانے سے اغواءہونے والے 49 ترک شہریوں کی فوری بازیابی کا مطالبہ

امریکی نائب صدر کا موصل میں قونصل خانے سے اغواءہونے والے 49 ترک شہریوں کی ...

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے عراق کے شہر موصل میں قونصل خانے سے اغواءہونے والے 49 ترک شہریوں کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔ وائٹ ہاﺅس سے جاری بیان کے مطابق جو بائیڈن نے گذشتہ روز ترک وزیراعظم رجب طیب اردوان کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور موصل میں ترک قونصل خانے پر عسکریت پسندوں کے حملے کی مذمت کی۔ امریکی نائب صدر نے عراقی فوج اور کرد سیکیورٹی فورسزسے مطالبہ کیا کہ وہ مغوی ترک شہریوں کی محفوظ اورجلد بازیابی کےلئے آئی ایس آئی ایل کے خلاف مشترکہ کارروائی کریں۔

مزید : عالمی منظر