یورپ اور شمالی امریکا میں اقتصادی بحران کے دوران 10 ہزار افراد نے خودکشی کی‘رپورٹ

یورپ اور شمالی امریکا میں اقتصادی بحران کے دوران 10 ہزار افراد نے خودکشی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لندن (اے پی پی) یورپ اور شمالی امریکا میں 2007ءسے شروع ہونے والے اقتصادی بحران کے دوران 10 ہزار افراد نے خودکشی کی۔ یہ بات برطانیہ کی یونیورسٹی آف آکسفورڈ اورلندن سکول آف ہائیجین اینڈ ٹراپیکل میڈیسن کی طرف سے امریکا، کینیڈا اور24 یورپی ممالک میں کی گئی ایک تحقیقی رپورٹ میں بتائی گئی۔ رپورٹ کے مطابق یورپ اور امریکا میں 2007ءتک خودکشی کی شرح میں مسلسل کمی ہورہی تھی تاہم 2007ءمیں شروع ہونے والے قرضوں کے بحران کے ساتھ ہی اس میں تیزی سے اضافہ شروع ہوگیا۔
ان ممالک کے شہریوں کی طرف س خودکشی کی شرح میں سالانہ اضافہ 6.5فیصد تک پہنچ گیا جو2011ءتک جاری رہا۔ اس عرصہ کے دوران کینیڈا میں 240 اور امریکا میں 4750 افراد نے خودکشی کے ذریعہ اپنی زندگیوں کا خاتمہ کیا۔ خود کشی کرنے والوں کی اکثریت ملازمتوں سے فارغ ہونے والوں، بے گھر ہونے والوں اور قرضے واپس نہ کرسکنے والوں سے تعلق رکھتی تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اقتصادی بحران کے باوجود آسٹریا، سویڈن اورفن لینڈ میں خودکشی کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں نہیں آیا جس کی وجوہات میں ان ممالک کے شہریوں کی طرف سے کم تنخواہوں والی ملازمتوں پر گزارہ کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف کاموں کی تربیت حاصل کرنا بھی شامل تھا جس سے انہیںنئی ملازمتیں ڈھونڈنے میں مدد ملی۔

مزید :

عالمی منظر -