وزیر اعظم نوری المالکی کا شدت پسندوں کےخلاف لڑنے اور فرار ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کےخلاف کارروائی کا اعلان
بغداد (این این آئی)وزیر اعظم نوری المالکی نے شدت پسندوں کے خلاف لڑنے اور فرار ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے۔نوری المالکی نے ٹیلی ویژن پر کہا کہ سکیورٹی فورسز کو چوکنا کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انھوں نے پارلیمان سے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا کہا ہے جس سے انھیں مزید اختیارات مل جائیں گے۔
اور وہ کرفیو نافذ کر سکیں گے۔دوسری جانب موصل کے گورنر عقیل النجفی نے ٹی وی پر عوام سے اپیل کی کہ وہ دولتِ اسلامیہ کا مقابلہ کریں۔انھوں نے کہا ’میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں کو ان اجنبیوں سے بچائیں اور کمیٹیاں قائم کریں جو علاقوں کی حفاظت کریں۔