نئی دہلی میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا

نئی دہلی میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا

 

 نئی دہلی (این این آئی)بھارت کے شہر دہلی میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور احتجاج اور نعرے بازی کی گئی دہلی میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث شہریوں کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا شدید گرمی سے بے حال شہری گھروں سے باہر نکل آئے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی متعدد گاڑیوں کے شیشے توڑ دئیے ۔یونین پاور منسٹر کا کہنا ہے کہ بحران پر قابو پانے میں دو ہفتے لگ سکتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ شدید بارشوں اور طوفان کے باعث مین لائن میں خرابی پیدا ہوگئی ہے جس کی وجہ سے لوگون کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑا عام آدمی پارٹی کے رہنما اور دہلی کے سابق چیف منسٹر اروند کیجریوال نے بتایا کہ وہ وزیراعظم نریندرمودی سے ملاقت کریں گے اور پاور کرائسز کو فوری حل کرنے پر زور دیں گے۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...