قانون ساز ریپ کو سیاسی رنگ دینے سے روکیں، مودی

قانون ساز ریپ کو سیاسی رنگ دینے سے روکیں، مودی

نئی دہلی(این این آئی)بھارت کے نو منتخب وزیر اعظم نریندر مودی نے قانون سازوں پر ریپ کو سیاسی رنگ دینے سے روکنے اور خواتین کی حفاظت کےلئے ساتھ مل کر کام کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریپ کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے ¾ خواتین کے وقار کے ساتھ کھیلنے کے مترادف ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے مودی نے قانون سازوں کو انتباہ کیا کہ ریپ کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے، انہوں نے کہا کہ یہ خواتین کے وقار کے ساتھ کھیلنے کے مترادف ہے۔مودی نے خصوصی طور پر گزشتہ ماہ ریاست اتر پردیش میں 12 اور 14 سال کی عمروں کی دو لڑکیوں کے ریپ اور ہلاکت کا حوالہ دیتے ہوئے تمام سیاستدانوں پر زور دیا کہ وہ ریپ پر سیاست نہ کریں۔نریندر مودی نے قانون سازوں سے کہا کہ ان حملوں کو ختم کرنے کےلئے کام کرنا چاہیے مودی نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ حکومت کو اس کے خلاف سختی سے کام کرنا ہو گا ورنہ ہماری اپنی روح ہمیں معاف نہیں کرے گی'۔ قانون سازوں نے ڈیسک بجا کر اپنی رضا مندی کا اظہار کیا۔

'میری تمام ریاستی وزراءسے اپیل کہ تمام وزراءبراہ مہربانی ریپ پر سیاست بند کریںاس طرح کے واقعات پر تبصرہ کرنے سے کیا ہم چپ نہیں رہ سکتے ہم خواتین کے وقار کے ساتھ کھیل رہے ہیں

مزید : عالمی منظر