دنیا کی معمر ترین بلی کے طور پر پہچانے جانے والی بلی پوپی 24 برس کی عمر میں مر گئی

دنیا کی معمر ترین بلی کے طور پر پہچانے جانے والی بلی پوپی 24 برس کی عمر میں مر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (این این آئی) دنیا کی معمر ترین بلی کے طور پر پہچانے جانے والی بلی پوپی 24 برس کی عمر میں مر گئی ہے۔یہ بلی فروری 1990 میں پیدا ہوئی اور گینز ورلڈ ریکارڈ نے اس کی عمر کو سرکاری طور پر مئی میں تسلیم کیا۔پوپی اپنی مالکن جیکی اور ان کے دو بیٹوں کے ساتھ برطانیہ کے جنوبی ساحلی علاقے بورن متھ میں رہتی تھی۔جیکی نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ وہ بوڑھی ہو چکی تھی تاہم پھر بھی یہ سب تکلیف دہ ہے۔ وہ گذشتہ ہفتے بہت بیمار رہی، اسے اینٹی بائیوٹکس دی جا رہی تھیں تاہم اسے پانی کے باعث انفیکشن ہو گئی اور اس کی پچھلی ٹانگیں ناکارہ ہو گئیں اور چل بسی۔ میں نے وہ سارا دن اس کے ساتھ گذارا۔بلیوں کی عمر عموماً 15 برس تک ہوتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بلی کی عمر کے پہلے دو برس انسانی عمر کے 25 برس کے برابر ہوتے ہیں اس کے بعد ہر تین ماہ ایک برس کے برابر۔اس نظریے کے مطابق پوپی کی عمر 114 برس تھی۔

مزید :

عالمی منظر -