یوکرین کو گیس کی قیمت میں دی جانے والی رعایت کا مقصد معیشت میں بہتری لانا ہے ¾ روسی صدر ولاد میر پیوٹن

یوکرین کو گیس کی قیمت میں دی جانے والی رعایت کا مقصد معیشت میں بہتری لانا ہے ...

ماسکو (این این آئی)روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین کو گیس کی قیمت میں دی جانے والی رعایت کا مقصد اس کی معیشت میں بہتری لانا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی صدرولادی میر پیوٹن نے کہاکہ یوکرین کو گیس کی قیمت میں رعایت دینے کا مقصد مشکل وقت میں اس کی معیشت میں بہتری لانا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہماری آفر کا مقصد یوکرین کی معیشت کی بحالی میں اس کی مدد کرنا تھا۔

واضح رہے کہ روس نے ہر 1000 کیوبک میٹر گیس برآمد کرنے پر یوکرین کو 100 امریکی ڈالر رعایت کی پیشکش کی تھی ادھر یوکرین کے وزیر اعظم نے روس کی اس پیشکش کو ایک جال قرار دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین روس کے ساتھ گیس کی قیمت کے حوالے سے ایک نیا معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔

مزید : عالمی منظر