بھارت,عورت لاش ایک گاوں میں درخت سے لٹکی ملی ہے , پولیس کی تصدیق

بھارت,عورت لاش ایک گاوں میں درخت سے لٹکی ملی ہے , پولیس کی تصدیق

اتر پردیش (این این آئی) بھارت کی ریاست اتر پردیش میں پولیس حکام نے کہا ہے کہ ایک عورت لاش ایک گاو¿ں میں درخت سے لٹکی ملی ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق اتر پردیش کے انسپکٹر جنرل (قانون) امریدر کیسیگر نے برطانوی میڈیا کو بتایاکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق موت کی وجہ لٹکائے جانے سے دم گھٹ کر ہوئے انھوں نے کہا کہ ریپ ہونے کے بارے میں کچھ بھی واضح طور پر نہیں کہا جا سکتا ہے ہم اس بارے میں اور ٹیسٹ کریں گے اور اس کی رپورٹ آنے کے بعد اس بارے میں کچھ کہا جا سکے گا تاہم عورت کے خاندان والوں کا کہنا ہے کہ اس کا گینگ ریپ کیا گیا واقعہ سے چند ہفتے قبل اسی ریاست میں دو نوجوان لڑکیوں کو گینگ ریپ کیا گیا اور ان کی لاشیں درخت سے لٹکی ملی تھیںواقعہ کے بعد مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔

مزید : عالمی منظر