بغداد ،14افراد کا قتل ، بلیک واٹر اہلکاروں کے خلاف کارروائی شروع

بغداد ،14افراد کا قتل ، بلیک واٹر اہلکاروں کے خلاف کارروائی شروع

                                                      بغداد(آن لائن) 2007 میں بغداد میں 14عام شہریوں کو ہلاک کرنے کے الزام میں امریکی سیکیورٹی کمپنی بلیک واٹر کے 4 سابق اہلکاروں کے خلاف مقدمے کی کارروائی شروع کر دی گئی۔ واشنگٹن کی فیڈرل کورٹ میں بلیک واٹر کے چار سابق اہلکار وکلا کی فوج کیساتھ پیش ہوئے۔وکیل صفائی کے مطابق مقدمے کی سماعت 5 سے 6 ماہ تک جاری رہے گی۔ سماعت کے دوران جج رائس لیمبرتھ نے کہا کہ بے شمار لوگ اس بات کی گواہی دیں گے کہ 16 ستمبر 2007 کو بغداد کے علاقے نصر اسکوائر پر انہوں نے کیا دیکھا۔ اٹارنی آفس کے بیان کے مطابق کرمنل ٹرائل میں گواہی ریکارڈ کرانے کےلیے غیر ملکی گواہوں کی بڑی تعداد کے امریکا آنے کا امکان ہے۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...