پھلوں کی برآمدات میں 25.47 فیصد، سبزیوں میں 81.67فیصد اضافہ

پھلوں کی برآمدات میں 25.47 فیصد، سبزیوں میں 81.67فیصد اضافہ

 

فیصل آباد(بیورورپورٹ)رواں سال 2013-14ءکے پہلے 11 ماہ کے دوران یکم جولائی 2013 ءسے یکم جون 2014 ءتک پھلوں کی برآمدات میںگزشتہ سال 2012-13 ءکی نسبت 25.47 فیصد اور سبزیوں کی برآمدات میں 81.67فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔ یکم جولائی 2013 ءسے لے کریکم جون 2014 ءتک یہ اضافہ ایک خوش آئند اقدام ہے تاہم ضروری سہولیات اور مراعات فراہم کرنے سمیت مختلف ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی شرح میں ریلیف فراہم کی جائیں تو برآمدات مزید بڑھ سکتی ہیں۔

کرے تو برآمدات کی مد میں مزید اضافہ کرکے ملک و قوم کیلئے قیمتی زرمبادلہ حاصل کیاجاسکتاہے۔ میڈیاسے بات چیت میں انہوںنے کہاکہ رواں مالی سال کے دوران سبزیوں کی برآمدات سے 30 کروڑ 12 لاکھ 54ہزار ڈالر سے زائد کا زرمبادلہ حاصل کیاگیاہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں اعلیٰ معیار کے پھل اور سبزیاں پیدا ہوتی ہیں لیکن بعد از برداشت ان کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے سے سنگین مشکلات کاسامنا ہے ۔انہوںنے توقع ظاہر کی کہ حکومت اس ضمن میں فوری ریلیف فراہم کرنے کیلئے ضروری ہدایات جاری کرے گی۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...