متحدہ عرب امارات میں سیمنٹ تیار کرنے والے روسی کارخانے کا افتتاح

متحدہ عرب امارات میں سیمنٹ تیار کرنے والے روسی کارخانے کا افتتاح

 

دبئی(اے پی پی)متحدہ عرب امارات میں نینو سیمنٹ تیار کرنے والے روسی کارخانے کا شاندار افتتاح ہوگیا ۔رپورٹ کے مطابق افتتاحی تقرےب میں متحدہ عرب امارات کے حکام ، یو اے ای میں روس کے سفیر اور مشرق وسطی کے دوسرے ممالک سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کاروں نے شرکت کی ۔ ”ایکوکون“ نامی روسی صنعتی گروپ کے سربراہ مارات حیرولین نے اس موقع پر کہا کہ گذشتہ کئی سالوں میں پہلی بار متحدہ عرب عمارات میں روس کا کارخانہ لگایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کارخانہ جدید ترین ٹیکنالوجی پر مبنی ہونے کی وجہ سے دنےا بھر میں اپنی مثال آپ ہے۔ مارات حیرولین نے مزےد کہا کہ اس وقت سعودی عرب، قطر اور انڈونیشیا میں بھی اسی طرح کے صنعتی ادارے بنائے جا رہے ہیں جبکہ ایران، عراق، شام اور یوکرین کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔

مزید : کامرس