جنوبی کوریا کے مرکزی بینک نے شرح سود کو2.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا

جنوبی کوریا کے مرکزی بینک نے شرح سود کو2.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا

سیول (اے پی پی) جنوبی کوریا کے مرکزی بینک کا مسلسل 13 ویں مہینے بھی شرح سود کو2.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ۔اس بات کا فیصلہ گزشتہ روز بینک کے ماہانہ جائزہ اجلاس میں کیا گیا جس کے مطابق مستقبل قریب میں ملکی معیشت کی تیزی سے بحالی کے امکانات ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ملک کی مجموعی قومی پیدا وار میں 2013 ءکے اسی عرصے کی نسبت 3.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جوکہ 2013 ءہی کی آخری سہ ماہی کی نسبت 3.7 فیصد زیادہ ہے۔بینک نے پیشن گوئی کی ہے کہ رواں برس ملکی معیشت میں 4 فیصد جبکہ 2015 ءمیں 4.2 فیصد اضافے کا امکان ہے۔

(irf/art/mad 1410:14 )

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...