وزیراعظم کی قیادت میں کرپشن ختم کرنے کیلئے کام جاری ہے: ایس ایم منیر

وزیراعظم کی قیادت میں کرپشن ختم کرنے کیلئے کام جاری ہے: ایس ایم منیر

کراچی (اکنامک رپورٹر ) ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو ایس ایم منیرنے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی سربراہی میں پاکستان سے کرپشن ختم کرنے کے لیے کام کیا گیا ہے جسکے باعث اوپری سطح کرپشن صفر جبکہ نچلی سطح پر کرپشن کو ختم کردیا جائیگا، دشمن عناصر پاکستان کے خلاف سرگرم عمل ہوچکے ہیں لیکن وزیراعظم نوازشریف اور ملک کے دفاعی ادارے بھرپور طریقے سے دشمن طاقتوں کے خلاف بھرپورکاروائیاں کررہے ہیں یہ بات انہوں نے گزشتہ شب کراچی بزنس فورم اور عفیف گروپ کے چیئرمین راشد احمد صدیقی کی جانب سے اپنے اعزازمیں دئیے گئے عشائیے کے موقع پرکہی اس موقع پرکراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر میاں زاہدحسین، خالدتواب،سابق گورنر سندھ لیفٹنٹ جرنل (ر) معین الدین حیدر، ایڈمنسٹریٹر کراچی روف اخترفاروقی، سینیٹرگل محمد لاٹ، سرداریاسین ملک،کاٹی کے صدر سید فرخ مظہراوربرگیڈئیر باسط شجاع نے بھی خطاب کیا ۔

جبکہ اس موقع پر جوہر علی قندھاری،گلزارفیروز،مسعود نقی،احمد چنائے ،مہتاب الدین چاولہ ، احتشام الدین اور دیگر بھی موجودتھے۔ایس ایم منیر نے کہا کہ غیرملکی طاقتیں پاکستان کے خلاف سرگرم ہیں لہذ ا پاکستانی میڈیا کو چاہیے کہ وہ پاکستان کا دنیا کے سامنے منفی امیج کے بجائے مثبت امیج پیش کریں کیونکہ بیرونی خریدار میڈیا پر نشر ہونے والی خبروں کے باعث پریشان ہوجاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ٹریڈڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چندملازمین کو زنگ لگا ہوا ہے اور ملازمین وقت مقررہ پر آنے کے عادی نہیں ہیں لیکن ٹریڈڈیولپمنٹ اتھارٹی کو کرپشن سے پاک کر کے ٹی ڈی اے پی میں رائج کلچر کو تبدیل کردونگا۔میاں زاہد حسین نے کہا کہ وفاقی حکومت کی طرف سےGIDCکی مد مےں 200فےصد اضافے کے باعث تاجروصنعتکاروں میں تشویش پائی جاتی ہے جسے دورکرنے کی اشد ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ صنعتی شعبے کےلئے گےس کے نرخوں مےں حالےہ اضافے سے پےداواری لاگت مےںکئی گناہ اضافہ ہو جائیگااور صنعتی پےداواری عمل بری طرح متاثر ہوگا۔انہوں نے کراچی ائیر پورٹ کے واقعے میں شہید ہونے والے جوانوں کے اہل خانہ کے لیے کاٹی میں فنڈز قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دشمن عناصر پاکستانی عوام کو مایوس کرنے پر عمل پیرا ہیں لیکن عوام کے حوصلے بلند ہیں اور پاکستانی عوام اپنی حکومت،فوج کے ساتھ کمر بستہ رہنے کے لیے ہمہ وقت تیارہے۔خالدتواب نے کہا کہ پاکستان کا مثبت امیج ابھارنے کاتاثر پیش کرنا ہوگا اور خارجہ پالیسی کا ازسرنوجائزہ لینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں بے تحاشہ مسائل کاسامنا ہے جسے دورکرنے کے لیے وفاقی وزیرخزانہ اور فیڈرل بورڈآف ریونیو کے ساتھ بیٹھکر معاملات کو بہتربنانا ہوگا۔راشد احمد صدیقی نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال میں ہمیں اپنی غلطیوں کاازالہ کرنا ہوگا اور پوری قوم کویکجا ہوکر دہشت گردعناصر کے خلاف کام کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ساکھ کو بہتربنانے کے لیے اپنے دشمن کے خلاف حکومت کاساتھ دینے کی ضرورت ہے ۔کاٹی کے صدرسید فرخ مظہر نے کہا کہ کراچی کی تاجر برادری کو پہلے ہی امن و امان کی خراب صورتحال ، بھتہ خوری، اغواءبرائے تاوان، بجلی اور گےس جےسے سنگےن مسائل کا سامنا ہے لہذاملکی برآمدات کو متاثر کرنے کی بجائے صنعتی اداروں کو مختلف ترغےبات اور سہولت فراہم کر نا ہوگی ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ صنعتی شعبہ کے لئے گےس کی قےمتوں مےں 200فےصد اضافے کو فوری طور پر واپس لےا جائے ۔

مزید : کامرس