زرمبادلہ کے ذخائر 13ارب45کروڑ69لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے

زرمبادلہ کے ذخائر 13ارب45کروڑ69لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے

لاہور(کامرس رپورٹر)ملکی زرمبادلہ کے ذخائر گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 13ارب45کروڑ69لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔سٹیٹ بنک کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 6جون جو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سٹیٹ بنک کے اپنے زرمبادلہ کے ذخائر 8ارب61کروڑ29لاکھ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے ذخائر 4ارب 84کروڑ 40لاکھ ڈالر ہو گئے ۔سٹیٹ بنک کے ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 38ملین ڈالر کا اضافہ ہوا تھا لیکن 105ملین ڈالر کے بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر ساڑھے 13ارب ڈالر کی سطح سے نیچے آ گئے۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...