بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل کر نا حکومتی ترجیحات میں شامل ہے: مجتبیٰ شجاع الرحمان

بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل کر نا حکومتی ترجیحات میں شامل ہے: مجتبیٰ شجاع ...

لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب حکو مت اپنے شہریوں کے معاشی مسائل کے حل کر نے کیلئے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل کر نا حکومتی ترجیحات میں شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبا ئی وزیر برائے فنانس ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مجتبیٰ شجاع الرحمن نے پاکستان مسلم لیگ ن ٹریڈرز ونگ پنجاب کے عہدیداران سے ایک ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن ٹریڈرز ونگ پنجاب کے صدر محمدعلی میاں، سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید ، جنرل سکرٹری زبیر احمد اور دیگر بھی مو جو د تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے مجتی شجاع الر حمن نے کہا کہ صوبائی بجٹ میں مزید ٹیکسوں کا بو جھ نہیں ڈالا جائے گا بلکہ حکومت ریلیف دینے کیلئے تمام ممکنہ اقداما ت کر ے گی ۔ رمضان پیکج کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ یو ٹیلٹی سٹور ز کھانے پینے کی ہزار سے زائد اشیا ءکی قیمتیں کم کی جا رہی ہیں ۔ اجلاس سے مسلم لیگ ن ٹریڈر ز ونگ پنجاب کے صدر محمد علی میاں ، سینئر نا ئب صدر خواجہ خاور رشید نے بھی خطاب کیا۔ اس مو قع پر انہو ں نے تجویز دیتے ہو ئے کہا کہ صوبائی حکومت کو پانی اور صحت کے منصوبو ں کیلئے وافر بجٹ مختص کرنا چاہئے تاکہ عوامی مشکلات کو قابو میں لایا جا سکے۔

انہو ں نے صوبائی وزیر سے اپیل کی کہ صوبائی بجٹ میں سیلز ٹیکسوں میں اضافہ نہ کیا جائے ۔ اس مو قع پر صوبائی دارالحکومت میں موجود صنعتی یونٹس کی شہر سے باہر منتقلی جیسے معاملات بھی زیر بحث آئے۔

مزید : کامرس