ر مضان کے دوران مرغی کا گوشت اور انڈے سستے نرخوں پر فراہم کرنے بارے محکمہ لائیوسٹاک کا اجلاس

ر مضان کے دوران مرغی کا گوشت اور انڈے سستے نرخوں پر فراہم کرنے بارے محکمہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ھدایت پر محکمہ لائیوسٹاک میں ماہ رمضان کے دوران مرغی کا گوشت اور انڈے سستے نرخوں پر فراہم کرنے کا اجلاس ہوا۔جس کی صدارت چوہدری محمد ارشد جٹ معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے لائیوسٹاک نے کی ان کے ہمراہ خورشیدعلی زیدی اڈیشنل سیکرٹری لائیوسٹاک ،ڈاکٹر ثنااللہ بھٹی اڈیشنل سیکرٹری ٹیکنکل لائیوسٹاک ©،ڈاکٹر اسرار حسین ڈ ائریکٹرسی اینڈ ای اور ڈاکٹرآصف ساہی موجود تھے۔ پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کی طرف سے رضا محمود خوردسند چیرمین پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن، میجر جاوید سیکرٹری، ڈاکٹر منیر ساہی اور دیگر عہداران نے شرکت کی۔
 چوہدری محمد ارشد جٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا پیغام چیرمین پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کو بتاتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان میں مرغی کا گوشت اور انڈے مارکیٹ ریٹ سے30 اور 16روپے بتدریج کم نرخ پرپنجاب کے تمام اضلاح کے رمضان بازاروں میں فراہم کیے جائیں جس پر چیرمین پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی لوڈشیڈنگ اورمارکیٹ کے نشیب و فراز کی وجہ سے پولٹری فارمز پہلے ہی نقصان اٹھا رہے ہیںلیکن پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن حکومت پنجاب سے مکمل طور پر تعاون کرئے گی اور ہم جتنا ممکن ہوا ماہ رمضان میں مرغی کا گوشت اور انڈوں کے نرخوں میں کمی کریں گے جس پرچوہدری محمد ارشد جٹ معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے لائیوسٹاک نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب کا عوام الناس کو سستے داموں گوشت اور انڈوں کی فراہمی کی بارے دلچسپی کا پیغام آپ کو دے دیا ہے آپ تمام سٹیک ہولڈر کے ساتھ مشورہ کرکے آیندہ ہونے والی کیبنٹ میٹینگ میں شرکت کرتے ہوئے گوشت اور انڈوں کے سستے ریٹس کی وضاحت پیش کریں۔انہوں نے مزید کہا کے حکومت پنجاب اپنی پرانی راویات کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی پنجاب کے تمام شہروں میں رمضان بازاروں کے ذریعے سستا گوشت اور انڈوں کی فراہم کو یقینی بنائے گی۔

مزید :

کامرس -