ایف پی سی سی آئی نے صوبوں کو بھی بجٹ تجاویز ارسال کردیں

ایف پی سی سی آئی نے صوبوں کو بھی بجٹ تجاویز ارسال کردیں

کراچی (اکنامک رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈانڈسٹر ی نے فیڈرل شیڈو بجٹ کی طر ح حکومت سند ھ کو بھی صوبائی بجٹ کے لیے اپنی تجا ویز ارسال کی ہیں ۔ یہ بات ایف پی سی سی آئی کے صدر زکر یا عثمان نے بتا ئی ۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن ملکی معیشت کی بہتر ی اور اسے معا شی تر قی کی راہ پر گامز ن کر نے کے لیے ہر سطح پر حکو مت کے ساتھ ملکر کام کر نا چاہتی ہے ۔ سندھ کے صوبائی بجٹ کے لیے تجا ویز دیتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ سند ھ حکومت نان ٹیکس ریونیوپر تو جہ دے اور اسکی وصولی کا کام سالانہ کنٹر یکٹ کے ذریعے پر ائیویٹ کمپنیوں کو دے تا کہ ریکوری بہتر ہو سکے ۔زکر یا عثمان نے زرعی سیکٹر کی طر ف بھی تو جہ دلا ئی اور کہا کہ زرعی سیکٹر ملکی GDPمیں20فیصد حصہ رکھتا ہے لیکن ٹیکس کی وصولی اس سیکٹر سے ایک فی صد سے بھی کم ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ یہ ایک غلط فہمی پا ئی جاتی ہے کہ زرعی ٹیکس غریب کسا نوں کو دینا پڑ یگا بلکہ ہما را مو قف یہ ہے کہ ہر امیر آدمی کو ٹیکس دینا چا ئیے ۔ انہوں نے کہا کہ GSTکو سنگل ڈیجٹ پر لا نے کی ہما ری تجو یز انتہا ئی اہم ہے اور حکومتی سطح کے علا وہ دیگر لو گوں نے بھی اسکو سر اہا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ GST کی شر ح کو کم کر نے سے ملک میںتجا رتی اور معاشی سر گر میوں میں اضا فہ ہو گا حکومت کی آمد نی بھی بڑ ھے گی ۔ٓانہوں نے مزید کہا کہ 0.2 فیصد کی شر ح سے اسٹیمپ ڈیوٹی کو فو ری طور پر ختم کر دینا چائیے کیو نکہ یہ ٹر انز یکشن نہیں ہے۔ بلکہ Instumentپر ٹیکس ہے ۔ زکریا عثمان نے صحت اور تعلیم کے حوالے سے تجو یز دی کہ ان پر ایک خطیر خرچ کی جاتی ہے لیکن سر وسز کی کو الٹی نہیں ہے ۔ اس لیے احتسا ب اور ٹرانسپرنسی کا یک اچھا سسٹم دینے کے لیے صحت اور تعلیم کے ہرشعبہ پر وجیکٹ ،کمیٹی ، کمیشن وغیر ہ میں پر ائیویٹ سیکٹر کو شامل کیا جا ئے ۔ سندھ حکومت کے لیے اپنی بجٹ تجا ویز میں زکر یا عثمان نے مزید کہا کہ دوسر ے صوبوں کی طرح سند ھ میں اراضی کی ملکیت صاف اور شفا ف ہو نی چا ئیے ۔ اور آج کل کے جدید دور میں یہ کام مشکل نہیں ہے ۔ کیونکہ ملکیت ٹرانسفر کا معا ملہ اسوقت بہت مشکل ہو جا تا ہے کہ جب ایک سے زائد مالک اراضی نکل آئیں ۔ اس وجہ سے کرا چی اور اطراف کے صنعتی علاقوں میںاراضی پر سر مایہ کا ری میں انتہا ئی کمی ہو گئی ہے ۔

مزید : کامرس