کے ایس ای 100انڈیکس29700پوائنٹس نفسیاتی حد پر برقرار

کے ایس ای 100انڈیکس29700پوائنٹس نفسیاتی حد پر برقرار

کراچی (اکنامک رپورٹر)کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات کواتار چڑھاو¿ کے بعد معمولی مندی رہی تاہم کے ایس ای 100انڈیکس29700پوائنٹس نفسیاتی حد پر برقرار رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں11ارب58کروڑ روپے سے زائدکی کمی، کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت26.72فیصدکم جبکہ46.99 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاﺅسز، سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے پیٹرولیم ،ٹیلی کام اورسیمنٹ سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 29860پوائنٹس کی بلند سطح ترین پر بھی دیکھا گیا ۔تاہم فروخت کے دباو¿ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای 100انڈیکس 29718پوائنٹس کی نچلی سطح پر ریکارڈ کیا گیا ۔تاہم تیزی کا سلسہ سارا دن جاری رہا ۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس16.92پوائنٹس کمی سے 29766.38پوائنس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر349کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے159 کمپنیوں حصص کے بھاو¿ میں اضافہ،164کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں کمی جبکہ26کمپنیوںکے حصص کے بھاﺅ میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں11ارب 58 کروڑ54 لاکھ 78 ہزار895 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر70کھرب58ارب 78کروڑ68لاکھ 59 ہزار46 روپے ہوگئی۔

جمعرات کو کاروباری سرگرمیاں21کروڑ23لاکھ 47ہزار690شیئرز رہیں جوبدھ کے مقابلے میں7کروڑ74لاکھ 51ہزار320شیئرزکم ہیں ۔قیمتوں کے اتار چڑھاو¿ کے حساب سے وائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت221.18روپے اضافے سے4653.00 روپے،فلپس مورس پاک کے حصص کی قیمت36.60روپے اضافے سے768.66روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت590.00روپے کمی سے11410.00روپے جبکہ یونی لیورفوڈز کے حصص کی قیمت350.00روپے کمی سے8250.00روپے پر بند ہوئی ۔جمعرات کو ٹی آر جی پاکستان کی سرگرمیاں2کروڑ20لاکھ56ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت25پیسے کمی سے16.13روپے اوربائیکو پیٹرولیم کی سرگرمیاں2 کروڑ8لاکھ40ہزارشیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت ایک روپے اضافے سے13.08روپے ہوگئی ۔کے ایس ای 30 انڈیکس13.91پوائنٹس کمی سے20410.56پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس28.13پوائنٹس اضافے سے48065.30جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس6.53پوائنٹس کمی سے 22057.96پوائنٹس پر بند ہوا ۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...