پاکستان اسٹیل میں خام مال کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا

پاکستان اسٹیل میں خام مال کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا

کراچی (اکنامک رپورٹر)ترجمان پاکستان اسٹیل نے بتایا کہ پاکستان اسٹیل میں خام مال (آئرن اوور) کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا اور پہلے مرحلے میں 20 ہزار میٹرک ٹن خام لوہے(آئرن اوور) کا جہاز MUKARNAS پورٹ قاسم پر قائم پاکستان اسٹیل جیٹی پر لنگر انداز ہوچکا ہے جس کی اَن لوڈنگ کا کام شروع ہوگیا ہے۔ پاکستان اسٹیل میں خام مال”آئرن اوور“(لمپ/ فائن) کی آمد سے مجموعی طور پر46139 میٹرک ٹن حاصل ہوگا جس سے ادارے کی پیداواری گنجائش میں اضافہ ممکن ہوسکے گا۔ اس کے علاوہ 11 ہزار میٹرک ٹن” کوک“( Coke ) کا جہاز اسی ہفتے پاکستان اسٹیل کی جیٹی پر لنگر انداز ہوجائے گا۔ترجمان پاکستان اسٹیل نے بتایا کہ پاکستان اسٹیل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میجرجنرل(ریٹائرڈ) ظہیر احمد خان کی زیرِنگرانی دُوررس حکمت عملی اور مثبت پالیسی کے تحت پاکستان اسٹیل کی پیداوار میں روز افزوں اضافے کے لئے منصوبہ بندی کرلی ہے۔ موجودہ حکومت کی جانب سے ادارے کی بحالی اور ترقی کے لئے مالیاتی پیکیج کی منظوری کی بدولت خام مال کی مسلسل فراہمی کے لئے فوری اقدامات کئے گئے ہیں ۔´

تاکہ مطلوبہ اہداف کے مطابق تیز تر عملی اقدامات کو ممکن بنایا جاسکے۔ ترجمان پاکستان اسٹیل نے مزید بتایا کہ مالیاتی پیکیج کی دوسری قسط رواں ہفتے کے دوران موصول ہونے کے بعد ماہ اپریل2014 ءکی تنخواہ بھی ملازمین کو ادا کردی جائے گی۔ اس کے علاوہ میگنیز اوور اور آئرن اوور کے جہاز بھی جلد پاکستان اسٹیل کی جیٹی پر لنگرانداز ہوں گے۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...