کاشتکار ٹنل کے اندرلگائی گئی سبزیوں کی آپیاشی اورکھاد کا استعمال جاری رکھیں، محکمہ زراعت

کاشتکار ٹنل کے اندرلگائی گئی سبزیوں کی آپیاشی اورکھاد کا استعمال جاری ...

 

راولپنڈی (این این آئی) زرعی ماہرین نے ٹنل ٹیکنالوجی کے حوالہ سے کاشتکاروں کوہدایت کی ہے کہ ٹنل کے اندرلگائی گئی سبزیوں کی آپیاشی اورکھاد کا استعمال جاری رکھیں سپرے کر نے اورکھاد ڈالنے کے بعد ٹنل کا منہ بندنہ کریں تا کہ گیس پیداہوکر نقصان نہ پہنچائے دن کے وقت 9بجے صبح سے 4بجے شام تک ٹنل کے منہ کو دونوں طر ف سے کھلارکھاجا ئے ایک بیان میں ترجمان نے کہاکہ ٹنل کے اندر زیادہ نمی پیدانہ ہو جوکہ بیماریوں کاموجب بنتی ہے اگرممکن ہوتو ٹنل میں ہوا خار ج کرنے وا لا پنکھا ایگزاسٹ فین لگائیں تا کہ بے جا نمی کوخارج کیاجاسکے اوردرجہ حرار ت مناسب رکھاجا ئے۔

 کوشش کریں کہ ٹنل میں در جہ حرار ت 15سے 28در جہ سینٹی گریڈکے در میان رہیں پودوں کی ترتیب کانٹ چھانٹ اورگوڈ ی وغیرہ کا خاص خیال رکھیں

٭٭٭٭٭

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...