سری نواسن کو آئی سی سی صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت

سری نواسن کو آئی سی سی صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت


نئی دہلی ( نیٹ نیوز) بھارتی سپریم کورٹ نے بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے معطل صدرسری نواسن کو آئی سی سی کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دیدی آئی پی ایل کرپشن کیس کی سماعت کے دوران بھارتی سپریم کورٹ نے بیہار کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے دائردرخواست پرعبوری فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ بی سی سی آئی کے معطل صدر سری نواسن آئی سی سی کے صدارتی انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں اس حوالے سے ان پر کوئی پابندی نہیں۔بھارتی سپریم کورٹ کے جسٹس جے ایس کھیہار اور جسٹس سی نیگاپارن پر مشتمل دو رکنی ڈویژن بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔ انہوں نے قرار دیا کہ آئی پی ایل کرپشن کیس کو آئی سی سی کے معاملات اور صدارتی انتخابات سے جوڑنا درست نہیں، سری نواسن بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے آئی سی سی کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینا چاہتے ہیں تو ان پر کوئی قدغن نہیں۔ عدالت نے بی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر شیوولعل یادیو کوسنیل گواسکر کے بعد آئی پی ایل اور بھارتی بورڈ کے معاملات دیکھنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...