گیس تنازعہ پر روس اور یوکرائن کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم

گیس تنازعہ پر روس اور یوکرائن کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم

ماسکو(اے پی پی) روس اور یوکرائن کے درمیان گیس تنازعے پر ہونے والے مذاکرات بے نتیجہ ختم ہو گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق دونوں کے درمیان یورپی یونین کے ایماءپر ہونےوالے مذاکرت میں فریقین کسی معاہدے تک پہنچنے میں ناکام رہے۔ روس نے یوکرائن پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ بات چیت کو ڈیڈ اینڈ کی جانب لے جا رہا ہے۔ اس سے قبل ماسکو نے دھمکی دی تھی کر اگر یوکرائن نے سپلائی کی جانے والی روسی گیس کے واجبات ادا نہ کیے، تو اسے گیس کی سپلائی روک دی جائے گی۔ تاہم یوکرائن کا مو¿قف ہے کہ روس مشرقی یوکرائن میں جاری بحران کی وجہ سے گیس کی قیمت میں کئی گنا اضافہ کر چکا ہے۔ واضح رہے یورپ میں استعمال ہونے والی گیس کا ایک تہائی روس فراہم کرتا ہے، جس میں سے تقریبا نصف یوکرائن کے ذریعے یورپ پہنچتا ہے۔

(mzm/jav/hab 1136:14)

مزید : کامرس