آسٹریلیا ،مئی کے دوران بیروزگاری کی شرح 5.8 فیصد پر قائم رہی
سڈنی (اے پی پی) آسٹریلیا نے کہا ہے کہ مئی کے دوران ملک میں بیروزگاری کی شرح مسلسل تیسرے مہینے 5.8 فیصد پر قائم رہی۔حکومتی اعدادوشمار کے مطابق بیروزگاری کی شرح 5.9 فیصد ہونے کی پیشن گوئی تھی تاہم درحقیقت یہ شرح 5.8 فیصد تک محدود رہی جس کی وجہ 10 ہزار نئے روزگار کے مواقع پیدا ہونا ہے۔مئی کے دوران بڑی تعداد میں لوگ بیروزگار بھی ہوئے تاہم وہ سیزنل ایڈجسٹمنٹ کے تحت تھے جن کی کمی 10 ہزار سے زائد روزگار کے نئے پیدا ہونے والے مواقع نے پوری کردی۔
مئی کے دوران روزگار کے 4800 مواقع ختم ہوئے اس کے علاوہ کل وقتی بیروزگاروں کی تعداد بڑھ کر 22000 جبکہ پارٹ ٹائم بیروزگاروں کے اعدادوشمار 27000 تک پہنچ گئے تاہم باروزگاروں کی کل تعداد 11.564 ملین رہی۔