آل پاکستان نیشنل بنک ہاکی کپ ٹورنامنٹ 19 جون سے شروع ہوگا

آل پاکستان نیشنل بنک ہاکی کپ ٹورنامنٹ 19 جون سے شروع ہوگا


لاہور( سپورٹس رپورٹر)پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آل پاکستان نیشنل بنک ہاکی کپ ٹورنامنٹ 19سے26جون تک جوہر ٹاؤن ہاکی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا ۔ٹورنامنٹ میں پی آئی اے ،کسٹم ،این بی پی ،پاکستان سٹیل ،پور ٹ قاسم ،واپڈا ،پاک آرمی ،پاک ایئرفورس ،پاک نیوی ،سوئی سدن گیس ،پاک ریلویز ،ایچ ای سی ،پی ٹی وی اور پولیس کی ٹیمیں حصہ لیں گی ۔پی ایچ ایف کے سیکرٹری رانا مجاہد کا کہنا ہے کہ مذکورہ ٹورنامنٹ پی ایچ ایف کے کیلنڈر کا اہم ٹورنامنٹ ہے جس میں مختلف ڈیپارٹمنٹس کی شرکت سے مقابلے کی فضا پید ہوگی اور نئے ٹیلنٹ کی صلاحتیوں میں نکھار پیدا ہوگا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی