مینز ہاکی ورلڈ کپ، سیمی فائنلز آج کھیلے جائینگے

مینز ہاکی ورلڈ کپ، سیمی فائنلز آج کھیلے جائینگے


ہیگ ( نیٹ نیوز) مینز ہاکی ورلڈ کپ 2014ء کے سیمی فائنلز آج کھیلے جائیں گے مینز ہاکی ورلڈ کپ 2014ء کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کا مقابلہ ارجنٹائن کی ٹیم سے ہوگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں ہالینڈ اور انگلینڈ کی ٹیمیں پنجہ آزما ہونگی۔ اس سے قبل مینز ہاکی ورلڈ کپ 2014ء کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوچکی ہے ، گروپ اے سے آسٹریلیا اور انگلینڈ جبکہ گروپ بی سے میزبان ہالینڈ اور ارجنٹائن نے فائنل فور میں جگہ بنا لی ہے۔ ہالینڈ کے شہر ہیگ میں جاری ہاکی ورلڈ کپ میں دنیا بھر سے 12 ٹیموں نے حصہ لیا، سب سے زیادہ ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کرنے والی پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ کے لئے کوالیفائی نہ کر سکی۔ گروپ اے میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا ناقابل شکست رہی اور اپنے پانچوں میچز جیت کر 15 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ انگلینڈ کی ٹیم نے دس پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اس گروپ سے بیلجیئم، سپین، بھارت اور ملائیشیا کی ٹیمیں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہیں، گروپ بی میں ہالینڈ اور ارجنٹائن نے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ ٹورنامنٹ کی فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل 15 جون کو کھیلا جائے گا

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...