بھارتی ڈائریکٹر کا 1983ء کے کرکٹ ورلڈ کپ پر فلم بنانے کا فیصلہ

بھارتی ڈائریکٹر کا 1983ء کے کرکٹ ورلڈ کپ پر فلم بنانے کا فیصلہ


ممبئی ( نیٹ نیوز) بھارت کے ایک فلم ڈائریکٹر نے 1983کے کرکٹ ورلڈ کپ پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس ورلڈ کپ میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے کامیابی اپنے نام کی تھی ۔ ایک رپوٹ کے مطابق اس فلم کے لئے تمام ان14 کھلاڑیوں کو کنسلٹنٹ کے طور پرٹیم میں شامل کیا جائے گا جنہوں نے اس ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیاتھا ۔ ان کھلاڑیوں میں کپل دیو، سنیل گواسکر، راوی شاستری سمیت دیگر کھلاڑی شامل ہیں جو اپنے مفید مشوروں سے فلم دائریکٹر کو مستفید کریں گے ۔ اس حوالے سے جب فلم ڈائریکٹر سنجے پورن سنگھ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 1983 میں کھیلے جانے والے کرکٹ کے عالمی کپ میں بھارتی ٹیم کی تاریخی فتح پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے اس دور کے کئی سابق کرکٹرز کے ساتھ بات چیت بھی جاری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وہ ابھی فلم کی مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کرسکتے تاہم یہ ضرور کہن چاہیں گے کہ یہ فلم ایک بہترین فلم ثابت ہوگی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...