مارٹینا ہیگنز کو ومبلڈن اوپن ڈبلز ایونٹ کیلئے وائلڈ کارڈ انٹری مل گئی

مارٹینا ہیگنز کو ومبلڈن اوپن ڈبلز ایونٹ کیلئے وائلڈ کارڈ انٹری مل گئی


لندن ( نیٹ نیوز) سوئٹزرلینڈ کی ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک مارٹینا ہیگنز کو رواں ماہ شیڈول ومبلڈن اوپن ٹورنامنٹ ڈبلز ایونٹ کیلئے وائلڈ کارڈ انٹری مل گئی۔ 2007ء میں انٹرنیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ دوسری بار کورٹ میں کم بیک کریں گی۔ 33 سالہ ہیگنز کو کیریئر کے دوران 5 سنگلز اور 9 ڈبلز گرینڈ سلیم ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ ہیگنز نے رواں برس مارچ میں 2007ء کے بعد پہلا ٹائٹل جیتا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی