قومی روئنگ چیمپئن شپ 20 جون سے شروع ہوگی

قومی روئنگ چیمپئن شپ 20 جون سے شروع ہوگی

لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان روئنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام مرد و خواتین کی 30 ویں قومی روئنگ مشین چیمپئن شپ اور قومی روئنگ چیمپئن شپ 20 جون سے راول ڈیم، اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ پاکستا ن روئنگ فیڈریشن کے صدر رضوان الحق کے مطابق چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 15 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان، پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ائیرفورس، پاکستان پولیس، پاکستان واپڈا، ہائرایجوکیشن کمیشن، فاٹا، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر، کراچی بوٹ کلب اور لاہور بوٹ کلب کی ٹیمیں شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...