ہاکی ورلڈ کپ، آسٹریلوی ویمن ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

ہاکی ورلڈ کپ، آسٹریلوی ویمن ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

ہیگ( نیٹ نیوز) تیرہویں ایف آئی ایچ ویمنز ہاکی ورلڈ کپ میں امریکہ اور آسٹریلیا کی ویمن ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا سیمی فائنل میچ آسٹریلیا کی ٹیم نے جیت لیااور فائنل میں جگہ بنالی جبکہ اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے بیلجیئم کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 2-1 گول سے ہرا کر 11 ویں پوزیشن حاصل کی۔ مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 1-1 گول برابری پر ختم ہوا، میچ کو فیصلہ کن بنانے کیلئے دونوں ٹیموں کو پانچ، پانچ پنالٹی شوٹ آؤٹ دیئے گئے جس میں انگلش ٹیم نے دو جبکہ بیلجیئم کی ٹیم ایک گول کر سکی۔ فاتح ٹیم کی طرف سے سیلی والٹن اور سیوسل گلیبرٹ نے گول سکور کئے جبکہ مینز کے ملائشیاء اور جنوبی افریقہ میچ میں جنوبی افریقہ نے ملائشیاء کو 6-2 سے شکست دیدی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی