نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 186 رنز سے ہرا کر کنگسٹن ٹیسٹ جیت لیا

نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 186 رنز سے ہرا کر کنگسٹن ٹیسٹ جیت لیا

کنگسٹن( نیٹ نیوز) نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 186 رنز سے ہرا کر کنگسٹن ٹیسٹ جیت لیا چوتھے دن نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیر کو 186 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم 402 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دوسری اننگز میں صرف 216 رنز کی پویلین لوٹ گئی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے دوسری اننگز میں شلنگ فورڈ نے پانچ چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 53 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں مارک گریک نے چار اور ایش سادی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس سے پہلے نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹام لیتھن اور ایش سادی نے چوتھے دن کے کھیل کا آغاز کیا۔نیوزی لینڈ نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 156رنز بنا کر دوسری اننگز ڈکلیئرکر کے ویسٹ انڈیز کو جیتنے کیلئے 402 رنز کا ہدف دیا تھا۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے دوسری اننگز میں جے روم ٹیلر نے تین، جبکہ کیمار روچ اور شلنگ فورڈ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔نیوزی لینڈ کے مارک گریگ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ اور دو ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...