یوتھ ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت انڈر 16 کھلاڑی نیٹ پریکٹس کا آغاز

یوتھ ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت انڈر 16 کھلاڑی نیٹ پریکٹس کا آغاز


لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے یوتھ ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت انڈر 16 کھلاڑی نیٹ پریکٹس کا آغاز ہو گیا کھیل کے قوانین اور ضابطہ اخلاق پر خصوصی لیکچر دیئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق انڈر16 کھلاڑیوں کا کیمپ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں زور و شور سے جاری ہے جس میں ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کی سربراہی میں کام کرنیوالے جونیئر سلیکشن کمیٹی کی طرف سے منتخب پلیئرز عماد عالم، محمد حسن خان، سعد زاہد، محمد عمر،انس حمید (کراچی)، عزیر جعفری، سید عریش جعفری، محمد ابتسام(حیدر آباد)، ناجد راحیل (سیالکوٹ)، منصور علی( ایبٹ آباد)، اکرام اللہ خان( اسلام آباد)، ہدایت اللہ(کوئٹہ)، اسامہ رزاق(ڈیرہ مراد جمالی) غلام محمد (لاڑکانہ)،ذیشان بابر(فیصل آباد)، وسیع الحسن، حمزہ خان (بہاولپور)، احمد حسن، محمد عمر(لاہور)، احمد سلطانِ، راؤ عرفان، عمر صدیق، فراز خان، راؤ حمزہ، منیب الرحمان (ملتان) این سی اے کے ماہر کوچز کی نگرانی میں صبح اور شام کے الگ الگ سیشنز میں ٹریننگ کر رہے ہیں

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...